متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 اگست 2026ء) متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے ستمبر 2026ء کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا، تمام قسم کے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 اگست 2026ء) متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے ستمبر 2026ء کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا، تمام قسم کے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کا اطلاق کل یعنی یکم ستمبر سے پورے ملک میں ہوگا۔ وزارتِ توانائی اور فیول کمیٹی کے مطابق یو اے ای میں ستمبر کے مہینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کے نئے نرخ سپر 98 پیٹرول 3.80 درہم فی لیٹر (اگست کی قیمت 3.60 درہم تھی)، سپیشل 95 پیٹرول 3.69 درہم فی لیٹر (اگست کی قیمت 3.49 درہم تھی)، ای پلس 91 پیٹرول 3.61 درہم فی لیٹر (اگست کی قیمت 3.41 درہم تھی) اور ڈیزل 4.30 درہم فی لیٹر (اگست کی قیمت 3.80 درہم تھی) رہیں گے۔ 🚨 JUST IN: UAE fuel prices for September 2026 have been officially announced. Rates across all petrol types and diesel will see an increase starting tomorrow, September 1st. Here is the official breakdown for September 2026:Super 98: Dh3.80/L (up from Dh3.60)Special 95:…— Lovin Dubai | لوڤن دبي (@lovindubai) August 31, 2026



