نیپال میں سیلاب کے بعد بھارت میں بھی خطرہ بڑھ گیا، اتر پردیش میں دریائے ناراینی گنڈک کی سطح بلند ہونے پر نشیبی علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نیپال سے بہہ کر آنے والی لاشیں گنڈک دریا سے برآمد ہوئی ہیں، بہار میں بھی دریاؤں کی سطح بلند اور کئی مقامات پر پانی خطرے کے نشان سے اوپر جا پہنچا ہے۔
بھارتی محکمۂ موسمیات نے  ملک کے مختلف علاقوں میں انتہائی شدید بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔
لداخ کے علاقے ستکپا سانکو میں کلاؤڈ برسٹ سے اچانک سیلاب آ گیا