World
متحدہ عرب امارات کا ایرانی ڈرون روکنے کا دعویٰ
متحدہ عرب امارات نے ایرانی سمت سے آنے والے ڈرون کو روکنے کا دعویٰ کر دیا۔
مصنف Rubab Shakeel77K بار پڑھا

متحدہ عرب امارات نے ایرانی سمت سے آنے والے ڈرون کو روکنے کا دعویٰ کر دیا۔
متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع کا سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہنا ہے کہ یو اے ای کی فضائیہ نے ایران کی جانب سے اماراتی حدود کی طرف آنے والے ایک ڈرون کے خلاف کارروائی کی ہے۔
اماراتی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ مسلح افواج ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر چوکس اور تیار ہیں، جبکہ فضائی دفاعی نظام 24 گھنٹے ملک کی فضائی حدود کی نگرانی اور حفاظت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب ایرانی جزیرہ لارک پر امریکی حملے کے جواب میں ایران نے اردن کے بعد متحدہ عرب امارات میں بھی امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی فوج کا امارات کے المنہاد ایئر بیس پر ڈرون حملے کا دعویٰ


