مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں نے امریکی میڈیا ٹیم پر حملہ کرکے صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس میں دو صحافی، ایک فلسطینی خاتون زخمی ہوگئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی آبادکاروں نے رپورٹنگ کرتی امریکی میڈیا ٹیم کو گھیر لیا، صحافیوں کو مارا پیٹا، موبائل فون چھینے کی کوشش کی، اسرائیلی آبادکاروں نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتی فلسطینی خاتون پر بھی تشدد کیا۔
امریکی میڈیا ٹیم فلسطینیوں پر اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں، تشدد کی رپورٹنگ کر رہی تھی۔