نیپال کے خوبصورت ضلع چتوان میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے سیکڑوں نامعلوم افراد کی اجتماعی تدفین شروع کردی گئی۔
برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق جنگلات اور دریاؤں کے لیے مشہور چتوان کا علاقہ اب ان افراد کے لیے عارضی قبرستان بن گیا ہے جن کی لاشیں شناخت کے قابل نہیں رہیں۔ حکام نے سیلاب سے تباہ حال وادیوں سے تقریباً 200 کلومیٹر دور دیوگھاٹ کے جنگلات میں سیکڑوں قبریں کھودی ہیں۔
چتوان کے ضلعی افسر گنیش آریا کے مطابق حکام کے پاس اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا، کیونکہ لاشیں تیزی سے گل سڑ رہی تھیں اور ان سے عوامی صحت کو خطرہ لاحق تھا۔