World
ترکیہ کی صدر اردوان کیخلاف اسرائیلی بیان کی شدید مذمت
ترکیہ نے صدر رجب طیب اردوان کو ہدف بنانے والے اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے جھوٹ اور بہتان قرار دے دیا۔
مصنف Rubab Shakeel77K بار پڑھا

ترکیہ نے صدر رجب طیب اردوان کو ہدف بنانے والے اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے جھوٹ اور بہتان قرار دے دیا۔
اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے بیان کو نازی پروپیگنڈا مشین سے تشبیہ دی گئی ہے۔
ترک وزارتِ خارجہ کے مطابق اسرائیلی بیان نیتن یاہو کی حکومت کی بزدلانہ اور بدعنوان ذہنیت کا عکاس ہے۔
ترک وزارتِ خارجہ نے کہا کہ غزہ میں نسل کشی کا ارتکاب کرنے والی نیتن یاہو کی حکومت قانونی اور سیاسی دونوں محاذوں پر اپنی بے گناہی کا دعویٰ برقرار رکھنے میں ناکام ہو رہی ہے۔



