World
مجتبیٰ خامنہ ای کا خلیجی ممالک کے حکمرانوں سے حقیقی دشمن کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ
ایران کے رہبرِ اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای نے خلیجی ممالک کے حکمرانوں سے حقیقی دشمن کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔
مصنف Hassan Shabbar72K بار پڑھا

ایران کے رہبرِ اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای نے خلیجی ممالک کے حکمرانوں سے حقیقی دشمن کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔
خلیجی حکمرانوں کے نام سوشل میڈیا پر تحریری پیغام میں انہوں نے کہا کہ امریکی اور اسرائیلی مجرم حکمران صرف ایران کے نہیں تمام مسلم امہ کے دشمن ہیں، خلیجی ممالک اپنے حقیقی دشمن کی شناخت کریں۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے پیغام میں کہا کہ حقیقی دشمن کے منصوبوں کو سمجھیں اور اس کا مقابلہ کریں۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے دنیا بھر کے مسلمانوں پر اتحاد قائم کرتے ہوئے دشمنوں کے خلاف باہمی دفاع اور باہمی تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا۔
دنیا میں امن اور استحکام قائم کرنا ہے تو یہ ہمارے خطے ہی سے ابھرے گا، مسعود پزشکیان


