World
کینیڈا کا ٹرمپ کو جواب، جھیل اونٹاریو کے کنارے ’اب اور ہمیشہ‘ کا بڑا بل بورڈ نصب
کینیڈا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جھیل اونٹاریو کا نام تبدیل کر کے ’جھیل امریکا‘ رکھنے کے حکم کا طنزیہ انداز میں جواب دے دیا۔
مصنف Rubab Shakeel59K بار پڑھا

کینیڈا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جھیل اونٹاریو کا نام تبدیل کر کے ’جھیل امریکا‘ رکھنے کے حکم کا طنزیہ انداز میں جواب دے دیا۔
اونٹاریو کے وزیر اعلیٰ ڈگ فورڈ نے جھیل کے کینیڈین ساحل پر ایک بڑا بل بورڈ نصب کیا، جس پر لکھا تھا کہ لیک اونٹاریو، اب اور ہمیشہ۔ بل بورڈ پر یہی پیغام فرانسیسی زبان میں بھی درج ہے۔
ڈگ فورڈ نے گریمس بی، اونٹاریو کے قریب بل بورڈ کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
ان کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے جانے کے طویل عرصے بعد بھی اس جھیل کو ’لیک اونٹاریو‘ ہی کہا جائے گا۔
ٹرمپ نے جھیل اونٹاریو کو جھیل امریکا کا نام دیدیا


