World
نیپال: 6 سالہ بچی کو 3 دن بعد سیلابی ملبے سے زندہ نکال لیا گیا
نیپال میں امدادی کارکنوں نے 6 سالہ بچی کو تین دن بعد سیلابی ملبے سے زندہ نکال لیا۔
مصنف Wajiha Naz77K بار پڑھا

نیپال میں امدادی کارکنوں نے 6 سالہ بچی کو تین دن بعد سیلابی ملبے سے زندہ نکال لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع رسووا میں تباہ کن سیلاب کے بعد زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
رسووا ضلع کا گاؤں تیمورے حال ہی میں بھوٹے کوشی دریا میں طغیانی کے باعث آنے والے سیلاب سے شدید متاثر ہوا تھا۔
زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے دوران آرمڈ پولیس فورس (اے پی ایف) کے اہلکاروں نے ملبے سے مدھم آواز میں رونے کی آوازیں سنیں۔ اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کھدائی شروع کی اور بالآخر بچی کو تلاش کر کے بحفاظت باہر نکال لیا۔
نیپال: سیلاب میں درخت پر چڑھ کر بچنے والا بچہ 3 دن بعد ماں کو مل گیا


