World
نیپال: سیلابی ریلے میں بہنے والی بینک کی تجوری سے لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے
نیپال میں تباہ کن سیلاب کے دوران ریلے میں بہنے والی ایک بینک کی تجوری توڑ کر مقامی افراد نے اس میں موجود لاکھوں روپے نکال لیے۔
مصنف fahad47K بار پڑھا

نیپال میں تباہ کن سیلاب کے دوران ریلے میں بہنے والی ایک بینک کی تجوری توڑ کر مقامی افراد نے اس میں موجود لاکھوں روپے نکال لیے۔
پولیس نے تجوری توڑ کر اس میں موجود رقم نکالنے کے الزام میں 29 افراد کو حراست میں لے لیا، بینک کی یہ تجوری راسوا کے بھوٹیکوشی علاقے میں سیلابی پانی میں بہہ گئی تھی اور بعد میں بیلکھوکولا کے قریب دریائے تریشولی سے برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تلاشی کے دوران 29 افراد کو حراست میں لیا گیا، زیرحراست افراد کی عمریں 19 سے 49 سال کے درمیان ہیں۔ جبکہ ان کے قبضے سے 92 لاکھ 68 ہزار 505 نیپالی روپے برآمد ہوئے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 57 لاکھ روپے بنتے ہیں۔



