World
بیرن ٹرمپ سیکیورٹی خدشات کے سبب تنہا زندگی گزارنے پر مجبور، باہر نہیں جاتے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 سالہ بیٹے بیرن ٹرمپ سیکیورٹی خدشات کے باعث گھر میں قید ہیں اور تنہائی کی گزار رہے ہیں، بیرن عوامی مقامات پر جانے سے بھی گریز کر رہے ہیں۔
مصنف Naila Abbas93K بار پڑھا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 سالہ بیٹے بیرن ٹرمپ سیکیورٹی خدشات کے باعث گھر میں قید ہیں اور تنہائی کی گزار رہے ہیں، بیرن عوامی مقامات پر جانے سے بھی گریز کر رہے ہیں۔
امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق بیرن ٹرمپ نیویارک یونیورسٹی میں اپنی تعلیم کے دوسرے سال میں ہیں اور رواں موسمِ گرما کا بیشتر وقت انہوں نے اپنی والدہ اور خاتونِ اوّل میلانیا ٹرمپ کے ساتھ نیو جرسی میں واقع ٹرمپ نیشنل گالف کلب بیڈ منسٹر میں گزارا۔
رپورٹ میں اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بیرن گھر سے باہر نہیں نکلتے، عوام میں نظر آنے سے گریز کرتے ہیں اور اگر نجی مقامات پر جاتے ہیں تو فوری طور پر وہاں سے کسی دوسری جگہ روانہ ہو جاتے ہیں۔
ایرانی حکمت عملی نے ٹرمپ کو حملے سے روک دیا، امریکی سکیورٹی ماہر
ایران نے ٹرمپ کے بیٹے کے قتل کی مبینہ سازش جھوٹ قرار دیکر مسترد کر دی


