ایرانی حکومت نے امریکی پابندیوں اور امریکی و اسرائیلی سازشوں کے خلاف ڈٹ جانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ایران نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ ملکی مفادات، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے سفارت کاری اور دفاع ایک دوسرے کے لیے معاون، مربوط اور لازم و ملزوم ہیں۔
ایرانی سرکاری میڈیا پر جاری بیان میں ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ سفارت کاری اور دفاع دونوں محاذوں پر بیک وقت کام جاری رکھیں گے۔
ٹرمپ کے ایران جنگ کے مقاصد مسلسل تبدیل ہو رہے ہیں: سابق امریکی سفارت کار