بھارتی انتہا پسند جماعت آر ایس ایس کے سربراہ کی تقریر سے قبل نیویارک میں تنظیم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
عالمی نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کے مطابق مظاہرین نے آر ایس ایس کے سربراہ کے پروگرام سے قبل بھرپور احتجاج کیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس مسلمانوں، سکھوں، دلتوں اور عیسائیوں کے خلاف نفرت اور تشدد کو فروغ دینے میں ملوث رہی ہے۔