World
شمالی عراق: کردستان ریجنل گورنمنٹ کے وزیر اعظم کے دفتر پر حملہ
شمالی عراق میں کردستان ریجنل گورنمنٹ کے وزیر اعظم کے دفتر کو 2 ڈرونز نے نشانہ بنایا۔
مصنف Rubab Shakeel88K بار پڑھا

شمالی عراق میں کردستان ریجنل گورنمنٹ کے وزیر اعظم کے دفتر کو 2 ڈرونز نے نشانہ بنایا۔
کُردستان ریجن سیکیورٹی کونسل کے مطابق حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، ڈرون حملہ ایرانی حدود سے کیا گیا۔
وزیراعظم کردستان ریجن مسرور بارزانی نے کہا کہ غیر ذمہ دارانہ اور ناقابلِ قبول حملوں کی مذمت کرتا ہوں، ایسے حملے خطے کی سلامتی و استحکام کے لیے براہ راست خطرہ ہیں۔



