World
جنگ کا خاتمہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے مطابق ہونا چاہیے: یداللّٰہ جوانی
ایرانی پاسداران انقلاب کے سیاسی نائب بریگیڈیئر جنرل یداللّٰہ جوانی نے کہا ہے کہ جنگ کا خاتمہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے مطابق ہونا چاہیے۔
مصنف Rubab Shakeel32K بار پڑھا

ایرانی پاسداران انقلاب کے سیاسی نائب بریگیڈیئر جنرل یداللّٰہ جوانی نے کہا ہے کہ جنگ کا خاتمہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے مطابق ہونا چاہیے۔
ایرانی میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکا ایم او یو کے تحت اپنی ذمے داریاں پوری کرے گا تو ہی آبنائے ہرمز کُھلے گی۔
یداللّٰہ جوانی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے انتظامات کبھی بھی جنگ سے پہلے کی صورتِ حال پر واپس نہیں جائیں گے۔
اسرائیلی وزیر ایتمار بن گویر کے اشتعال انگیز بیان پر ایرانی نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی کا منہ توڑ جواب


