World
’فلسطینی ریاست کا فوری قیام ضروری ہے‘، پوپ لیو
کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے فلسطینی ریاست کے فوری قیام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے 2 ریاستی حل ضروری ہے۔
مصنف Naila Abbas93K بار پڑھا

کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے فلسطینی ریاست کے فوری قیام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے 2 ریاستی حل ضروری ہے۔
پوپ لیو نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف جاری تشدد فوری طور پر ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے فلسطینی شہری آبادی کے خلاف تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ فلسطینیوں کے لیے دیرپا امن کے قیام کی کوششیں تیز کی جائیں اور مغربی کنارے میں جاری تشدد کے خاتمے کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جائے۔



