World
سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم کی تیاریاں
ایران کے مختلف شہروں میں سابق سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی تدفین کے بعد اب چہلم پر سوگ اور یادگاری تقریبات منعقد کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
مصنف Rubab Shakeel99K بار پڑھا

ایران کے مختلف شہروں میں سابق سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی تدفین کے بعد اب چہلم پر سوگ اور یادگاری تقریبات منعقد کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
تہران، قم اور مشہد سمیت مختلف شہروں میں چہلم کی مناسبت سے خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی، جن کی نگرانی ایران کے موجودہ سپریم لیڈر اور علی خامنہ ای کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کا سلسلہ 4 جولائی سے ایران کے مختلف شہروں میں شروع ہوا تھا، جبکہ ایران اور عراق کے 5 شہروں تہران، قم، نجف، کربلا اور مشہد میں بھی سوگ کی تقریبات منعقد کی گئی تھیں، آیت اللّٰہ خامنہ ای کو مشہد میں سپردِ خاک کیا گیا ہے۔
ایران کے سب سے طاقتور شخص آیت اللّٰہ خامنہ ای کون تھے؟ ان کی زندگی پر ایک نظر


