World
ایرانی جوہری ہتھیاروں سے متعلق بھارتی جعلی پوسٹ نے نیتن یاہو و امریکی حکام کو گمراہ کر دیا
امریکی میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بھارت سے شروع ہونے والی ایک جھوٹی خبر نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق عالمی سطح پر غلط تاثر پیدا کیا اور عالمی رہنماؤں کو گمراہ کیا۔
مصنف Naila Abbas24K بار پڑھا

امریکی میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بھارت سے شروع ہونے والی ایک جھوٹی خبر نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق عالمی سطح پر غلط تاثر پیدا کیا اور عالمی رہنماؤں کو گمراہ کیا۔
دی نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 5 اگست کو بھارت کے ایک گمنام سماجی میڈیا اکاؤنٹ سے دعویٰ کیا گیا کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ جب تک اسرائیل اور امریکا کے پاس جوہری ہتھیار موجود ہیں، ایران بھی جوہری ہتھیار بنانے کی خواہش سے دستبردار نہیں ہو گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ بنانے کی دھمکی، کیا یہ ممکن ہے؟
امریکا سے معاہدے کو طاقت کے ساتھ آگے بڑھایا، دشمنوں کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کیا: ایرانی صدر
پاکستان مخالف پروپیگنڈا، بھارتی میڈیا کا عالمی سطح پر مذاق بن گیا


