امریکی میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بھارت سے شروع ہونے والی ایک جھوٹی خبر نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق عالمی سطح پر غلط تاثر پیدا کیا اور عالمی رہنماؤں کو گمراہ کیا۔
دی نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 5 اگست کو بھارت کے ایک گمنام سماجی میڈیا اکاؤنٹ سے دعویٰ کیا گیا کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ جب تک اسرائیل اور امریکا کے پاس جوہری ہتھیار موجود ہیں، ایران بھی جوہری ہتھیار بنانے کی خواہش سے دستبردار نہیں ہو گا۔