بھارتی ریاست بہار میں اشوک دھام مندر کے باہر بے قابو ہجوم کے باعث بھگدڑ مچنے سے 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ساون کے تیسرے سوموار کی صبح پیش آیا جب بڑی تعداد میں عوام پوجا کے لیے مندر پہنچے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں اور امدادی کارروائیوں کے ساتھ ہجوم کو قابو کرنے کے اقدامات کی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔
بھارتی ریاست اترپردیش میں مندر میں بھگدڑ، 2 افراد ہلاک، 32 زخمی