اٹلی کے جزیرے سسلی کے شہر میسینا میں قومی تعطیل کے دوران میوزیم سے 15 ویں صدی کے معروف مصور انٹونیلو دا میسینا کے 4 اہم فن پارے چوری ہو گئے۔
برطانوی اخبار گارجین کے مطابق چور ہفتے کی شام میسینا کے ریجنل میوزیم، ’میو می‘ میں داخل ہوئے۔
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چوروں نے 15 اگست کو اٹلی میں منائے جانے والے قومی تہوار ’فیرراگوستو‘ اور شہر میں جاری بڑے مذہبی تہوار ’لا وارا‘ کی سرگرمیوں سے فائدہ اٹھایا۔
اٹلی: نمائش میں موجود سونے کے بنے 49 فن پارے چوری