World
اسرائیلی فورسز نے آبادکاروں کے ہاتھوں محصور 9 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا
مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے نابلس میں اسرائیلی آبادکاروں نے ایک فلسطینی خاندان کے گھر کو 3 گھنٹے سے زیادہ دیر تک گھیرے میں رکھا۔
مصنف Naila Abbas71K بار پڑھا

مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے نابلس میں اسرائیلی آبادکاروں نے ایک فلسطینی خاندان کے گھر کو 3 گھنٹے سے زیادہ دیر تک گھیرے میں رکھا۔
وفا خبر رساں ایجنسی کے مطابق آبادکاروں نے محمد ثابت ماجد حسون نامی فلسطینی شہری کے گھر کو اتوار کی شام گھیرے میں لے لیا جس کے باعث خاندان کے 9 افراد گھر میں محصور ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق بعد ازاں اسرائیلی فوج نے گھر میں پھنسے تمام 9 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
اسرائیلی وزیر اتمار بن گویر کا غزہ میں روزانہ 30 سے 40 فلسطینیوں کو قتل کرنے کا مطالبہ


