سکھ فار جسٹس کے زیرِ اہتمام امریکی ریاست انڈیانا کے شہر انڈیاناپولس میں خالصتان کے قیام کے مطالبے کے لیے ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شہروں اور ریاستوں سے سکھ برادری کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منتظمین کے مطابق بارش کے باوجود ووٹنگ کا سلسلہ جاری رہا اور خواتین و بچوں سمیت بڑی تعداد میں افراد پولنگ کے لیے موجود رہے، ووٹنگ شام 6 بجے تک جاری رہنے اور اس کے بعد ڈالے گئے ووٹوں کی حتمی تعداد سامنے آنے کی توقع ہے۔