World
غزہ جامع منصوبے اور فلسطینی ریاست کو مسترد کرنے کے اسرائیلی اعلان پر اسلامی ممالک کا شدید ردعمل
غزہ جامع منصوبے اور فلسطینی ریاست کو مسترد کرنے کے اسرائیلی اعلان پر 8 اسلامی ممالک نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ مشترکہ بیان میں اسرائیل کے مؤقف کو غزہ میں جنگ کے خاتمے اور پائیدار امن کی کوششوں میں براہ راست رکاوٹ قرا
مصنف fahad77K بار پڑھا

غزہ جامع منصوبے اور فلسطینی ریاست کو مسترد کرنے کے اسرائیلی اعلان پر 8 اسلامی ممالک نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ مشترکہ بیان میں اسرائیل کے مؤقف کو غزہ میں جنگ کے خاتمے اور پائیدار امن کی کوششوں میں براہ راست رکاوٹ قرار دیا گیا ہے۔
پاکستان، مصر، ترکیہ، انڈونیشیا، اردن، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ جامع منصوبے کے روڈ میپ کو مسترد کرنا منصوبے پر عملدرآمد سے واضح انکار ہے۔



