World
ٹرمپ کا ایران جنگ میں ساتھ نہ دینے پر جنوبی کوریا سے اظہارِ ناراضی
امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ میں حصہ نہ لینے پر جنوبی کوریا سے اظہار ناراضی، فوجی مشقیں کم کرنے کی ہدایت دے دی۔
مصنف Sajid Ansari92K بار پڑھا

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ میں حصہ نہ لینے پر جنوبی کوریا سے اظہار ناراضی، فوجی مشقیں کم کرنے کی ہدایت دے دی۔
ٹرمپ نے کہا کہ میں نے حال ہی میں جنوبی کوریا کے صدر سے پوچھا کہ کیا وہ اسلامی جمہوریہ ایران کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے میں ہمارے ساتھ شامل ہونا چاہیں گے، تو انہوں نے جواب دیا کہ 'نہیں، شکریہ!۔
امریکی صدر نے کہا کہ انھوں نے پینٹاگون سربراہ کو جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی مشقیں کم کرنے کی ہدایت کی ہے، اگرچہ اب ان مشقوں کو منسوخ کرنے میں بہت دیر ہو چکی ہے، لیکن وہ اس بات پر خوش نہیں ہیں کہ امریکا نے پہلے ان میں شرکت پر رضامندی ظاہر کی تھی۔



