World
آئرلینڈ: ہولناک ٹریفک حادثے میں 5 افراد ہلاک
آئرلینڈ کی کاؤنٹی کِلڈیر میں ہولناک ٹریفک حادثے میں پانچ افراد ہلاک، 4 زخمی ہوگئے۔
مصنف Sajid Ansari62K بار پڑھا

آئرلینڈ کی کاؤنٹی کِلڈیر میں ہولناک ٹریفک حادثے میں پانچ افراد ہلاک، 4 زخمی ہوگئے۔
حادثے میں زخمی ہونے والی دو خواتین کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ ایک خاتون اور بچہ بھی شدید زخمی ہیں۔
پولیس کے مطابق موٹروے پر حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار غلط سمت سے آنے والی دوسری کار سے ٹکرائی۔
پولیس حکام کے مطابق حادثے میں ہلاک پانچوں نوعمر لڑکے ایک ہی گاڑی میں سوار تھے۔



