بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی میٹرو میں ایک خاتون کی مبینہ طور پر تصاویر لینے کے الزام پر بھارتی سیکیورٹی ایجنسی سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے اہلکار کی مسافروں نے پٹائی لگادی۔
بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ گزشتہ رات ایک خاتون نے الزام عائد کیا کہ سی آئی ایس ایف اہلکار نے میٹرو کوچ کے اندر اس کی تصاویر بنائی ہیں، خاتون نے اہلکار سے اس بارے میں سوال کیا، تاہم اہلکار نے تصاویر بنانے سے انکار کردیا۔