World
امریکی صدر کا مکہ معاہدے کا خیر مقدم
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مکہ معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔
مصنف Adnan Tabish50K بار پڑھا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مکہ معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے حال ہی میں، اور بالآخر مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ یہ اس بات کا مظہر ہے کہ مشرقِ وسطیٰ متحد ہو رہا ہے اور ممالک آخرکار زیادہ مؤثر انداز میں اپنا دفاع کرنے کے قابل ہوں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔



