World
بھارت: چھٹیوں پر گھر آنے والے بی ایس ایف اہلکار نے بیوی کو قتل کردیا
بھارتی ریاست پنجاب میں چھٹیوں پر گھر آئے ایک بھارتی فوجی نے اپنی بیوی کو قتل کردیا، واقعہ ضلع ہوشیارپور میں پیش آیا۔
مصنف Abdullah100K بار پڑھا

بھارتی ریاست پنجاب میں چھٹیوں پر گھر آئے ایک بھارتی فوجی نے اپنی بیوی کو قتل کردیا، واقعہ ضلع ہوشیارپور میں پیش آیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار پر اپنی اہلیہ کو قتل کرنے کا الزام ہے جبکہ اس نے واقعے کو ’چھت سے گرنے کا حادثہ‘ قرار دیا ہے۔
12 سال سے شادی شدہ اس جوڑے کے دو بچے ہیں اور شوہر کے رویے کی وجہ سے دونوں کے درمیان اکثر کشیدگی رہتی تھی۔
مقتولہ کے گھر والوں نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ 13 اگست کو گھر پہنچتے ہی ملزم نے اپنی بیوی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔



