World
کرپشن کے الزامات پر 75 سالہ بھارتی سیاستدان اشیش بینرجی نے خط لکھ کر مبینہ خودکشی کرلی
بھارت میں ترنمول کانگریس کے رہنما اور مغربی بنگال کے سابق وزیر 75 سالہ اشییش بینرجی نے مبینہ طور پر بیربھوم ضلع میں اپنی رہائش گاہ کے قریب واقع پارٹی دفتر میں خودکشی کرلی۔ ان کی لاش اتوار کی صبح پارٹی دفتر میں پھندے سے ل
مصنف fahad31K بار پڑھا

بھارت میں ترنمول کانگریس کے رہنما اور مغربی بنگال کے سابق وزیر 75 سالہ اشییش بینرجی نے مبینہ طور پر بیربھوم ضلع میں اپنی رہائش گاہ کے قریب واقع پارٹی دفتر میں خودکشی کرلی۔ ان کی لاش اتوار کی صبح پارٹی دفتر میں پھندے سے لٹکی ہوئی ملی۔
رپورٹس کے مطابق اشییش بینرجی، جو مغربی بنگال اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر بھی رہ چکے تھے، اپنے پیچھے ایک مبینہ نوٹ چھوڑ گئے ہیں جس میں انہوں نے کرپشن اور بے ضابطگیوں کے الزامات میں اپنی بےگناہی کا دعویٰ کیا ہے۔



