World
امریکا کے ساتھ مذاکرات کو جارحانہ سفارتکاری سمجھتے ہیں: باقر قالیباف
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کو جارحانہ سفارتکاری سمجھتے ہیں۔
مصنف Bilawal Soomro91K بار پڑھا

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کو جارحانہ سفارتکاری سمجھتے ہیں۔
ایک بیان میں باقر قالیباف نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر کے محور مزاحمت کو تسلیم کر لیا، انہوں نے دستخط کر کے محاذ مزاحمت کو فارسی میں تسلیم کر لیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ٹرمپ کا اصرار تھا کہ ایران میزائل و نیوکلیئر پروگرام، مزاحمت، ہرمز بالائے طاق رکھے، مذاکرات کا نتیجہ یہ نکلا کہ امریکا نے اسی رات ہرمز کی ناکہ بندی ختم کردی تھی۔
ایرانی عوام دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر رہے ہیں: باقر قالیباف


