World
چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی قاسم نون نے کشمیر کونسل ای یو کی جدوجہد کو سراہا
پاکستان کے وفاقی وزیر اور پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین رانا محمد قاسم نون نے برسلز میں کشمیر کونسل ای یو کے سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور کونسل کے اراکین اور کمیونٹی کے رہنماؤں کے ساتھ ایک گول میز کانفرنس میں شرکت ک
مصنف حافظ انیب راشد79K بار پڑھا

پاکستان کے وفاقی وزیر اور پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین رانا محمد قاسم نون نے برسلز میں کشمیر کونسل ای یو کے سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور کونسل کے اراکین اور کمیونٹی کے رہنماؤں کے ساتھ ایک گول میز کانفرنس میں شرکت کی۔
بات چیت کے دوران یورپ میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے کشمیر کونسل ای یو کی جدوجہد اور مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین کشمیر کونسل یورپ علی رضا سید، کمیونٹی رہنماؤں راؤ مستجاب احمد اور چوہدری خالد جوشی نے وفاقی وزیر کو مسئلہ کشمیر خاص طور پر کشمیریوں کی حقوق کی بھارتی حکام کے ہاتھوں سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے لیے کشمیر کونسل ای یو کی یورپ میں جاری سفارتی کوششوں پر بریفنگ دی۔



