پاکستان کے 79 ویں جشن آزادی کے موقع پر جرمن سماجی کارکن ڈاکٹر سانتا سیلر کو حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ پاکستان سے نوازا گیا
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست 2026ء) پاکستان کے 79 ویں جشن آزادی کے موقع پر جرمن سماجی کارکن ڈاکٹر سانتا سیلر کو حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ پاکستان سے نوازا گیا۔ جرمنی کے شہر برلن میں موجود سفارت خانہ پا

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست 2026ء) پاکستان کے 79 ویں جشن آزادی کے موقع پر جرمن سماجی کارکن ڈاکٹر سانتا سیلر کو حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ پاکستان سے نوازا گیا۔ جرمنی کے شہر برلن میں موجود سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے پاکستان ہاوس میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ سفیر پاکستان ثقلین سیدہ نے پاکستان کے قومی ترانے پر پرچم فضا میں بلند کیا۔ اس کے بعد مختلف عہدیدار ن نے صدر مملکت اور ،وزیر اعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔ آخر میں سفیر پاکستان نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج ہم یہاں پاکستان کی 79 ویں یوم آزادی کا جشن منانے کے لئے جمع ہوئے ہیں۔ پاکستان کے 79ویں جشن آزادی کے موقع پر حکومت پاکستان کی جانب سے جرمن شہری ڈاکٹر سانتا سیلر کو ستارہ پاکستان سے نوازا گیا۔



