World
ایئر پورٹس پر وضو کی سہولتوں کیخلاف گورنر ٹیکساس کا اقدام
ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے ڈیلس فورٹ ورتھ انٹرنیشنل ایئر پورٹ (ڈی ایف ڈبلیو) اور ہیوسٹن کے جارج بش انٹر کانٹینینٹل ایئرپورٹ (آئی اے ایچ) پر مسلمانوں کے لیے وضو اور نماز کی سہولتوں کو مبینہ مذہبی امتیاز قرار دیتے ہوئے
مصنف راجہ زاہد اختر خانزادہ94K بار پڑھا

ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے ڈیلس فورٹ ورتھ انٹرنیشنل ایئر پورٹ (ڈی ایف ڈبلیو) اور ہیوسٹن کے جارج بش انٹر کانٹینینٹل ایئرپورٹ (آئی اے ایچ) پر مسلمانوں کے لیے وضو اور نماز کی سہولتوں کو مبینہ مذہبی امتیاز قرار دیتے ہوئے دونوں ایئر پورٹس کو دی جانے والی سرکاری گرانٹس کے جائزے کا حکم دے دیا۔
گورنر نے دونوں ایئر پورٹس کا معاملہ امریکی محکمۂ ٹرانسپورٹیشن کو بھی تحقیقات اور ممکنہ کارروائی کے لیے بھیج دیا ہے۔
گورنر گریگ ایبٹ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ٹیکساس میں ایئر پورٹس چلانے والے اداروں کو دی جانے والی ریاستی گرانٹس کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ آیا موجودہ گرانٹس واپس لی جائیں یا مستقبل میں ان اداروں کو مزید ریاستی فنڈز فراہم نہ کیے جائیں۔
ہیوسٹن: پرائیوٹ ہینگر میں پارک دو نجی طیارے آپس میں ٹکرا گئے


