یوم آزادی پر برج خلیفہ پاکستانی پرچم کے رنگوں سے جگمگا اٹھا
دبئی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 14 اگست 2026ء ) پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم کے رنگوں سے روشن کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق برج خلیفہ پاکستان کے یومِ آزادی ک

دبئی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 14 اگست 2026ء ) پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم کے رنگوں سے روشن کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق برج خلیفہ پاکستان کے یومِ آزادی کی خوشیوں میں شرکت کرتے ہوئے پاکستانی پرچم کے رنگوں میں نہا گیا۔ متحدہ عرب امارات کے عوام نے پاکستان کے یوم آزادی کی خوشیوں میں بھرپور شرکت کی۔ دنیا کے اس مشہور ترین شاہکار کی یہ روشنی، پاکستانی قوم کے لیے ایک خوبصورت خراجِ تحسین ہے۔ View this post on Instagram دوسری جانب پاکستان ہائی کمیشن لندن میں یومِ آزادی پاکستان کی تقریب روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی،چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا محمد قاسم نون نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔



