لندن ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 14 اگست 2026ء ) لندن میں پاکستان کے یومِ آزادی کی تقریب میں لڑکیوں کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے پر انڈین شخص کو حراست میں لے لیا۔ میڈیا کے مطابق لندن میں پاکستان کے یومِ آزادی کی تقریب کے دوران ایک واقعہ پیش آیا جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبزول کرلی۔ تقریب میں لڑکیوں کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں ایک ہندوستانی شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی ویڈیو میں بظاہر دیکھا جا سکتا ہے کہ لندن پولیس بھارتی قومی کرکٹ ٹیم کی جرسی پہنے ایک شخص کو حراست میں لے رہی ہے، جس کے بعد مزید پوچھ گچھ اور تفتیش کے لیے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔ View this post on Instagram دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں یوم آزادی کے موقع پر جشن کے دوران خاتون کا روپ دھار کر بے ہودہ حرکات کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔