امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر ایسی پابندیاں عائد کرے گا جو تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھی گئیں، اس حوالے سے مزید اعلانات آئندہ ہفتے متوقع ہیں۔
اسکاٹ بیسنٹ نے امریکی میڈیا کو انٹرویو کے دوران کہا کہ اگلے ہفتے مزید اعلانات کے لیے تیار رہیں، کیونکہ ہم ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے کے لیے ایسے اقدامات کرنے جا رہے ہیں جو اس سے پہلے تاریخ میں کبھی نہیں دیکھے گئے۔
امریکی وزیرِ خزانہ کے مطابق ان اقدامات میں تہران پر معاشی دباؤ بڑھانے کے ساتھ آبنائے ہرمز سے متعلق پابندیاں بھی شامل ہوں گی۔