World
عمان کے ساحل پر بحری جہاز سے تیل کا بڑا اخراج، سمندری حیات اور ماحول کو سنگین خطرہ
عمان کے سمندری علاقے پر پھنسے ایک آئل ٹینکر سے کئی ہفتوں سے جاری تیل کا اخراج اب ساحل تک پہنچ چکا ہے جس سے ماحولیاتی تباہی کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
مصنف Naila Abbas56K بار پڑھا

عمان کے سمندری علاقے پر پھنسے ایک آئل ٹینکر سے کئی ہفتوں سے جاری تیل کا اخراج اب ساحل تک پہنچ چکا ہے جس سے ماحولیاتی تباہی کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق عمان کی ماحولیاتی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تیل سے متاثرہ سمندری علاقہ ابتدائی طور پر تقریباً 390 مربع کلومیٹر تھا تاہم اب تیل کا پھیلاؤ 2000 مربع کلومیٹر سے تجاوز کر چکا ہے۔
تیل کے پھیلاؤ سے عمان کے علاقے راس مدرکہ کے تقریباً 40 کلومیٹر ساحلی حصے کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ مصیرہ جزیرے کے 10 سے 20 کلومیٹر ساحلی علاقے تک بھی آلودگی پہنچ سکتی ہے۔
عمان: ساحل کے قریب متاثرہ آئل ٹینکر کو بچانے کی کارروائی جاری
آبنائے ہرمز میں آمد و رفت کی معطلی سے عالمی تیل کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں: امریکی میڈیا
ایران کا سخت مؤقف، مطالبات پورے ہونے تک آبنائے ہرمز بند رکھنے کا اعلان


