World
ایرانی میڈیا کا ٹرمپ پر طنز، طیارہ تبدیل کرنے پر میمز و تبصرے
ایران کے سرکاری میڈیا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ترکیہ کے دورے کے دوران خفیہ طور پر طیارہ تبدیل کرنے کے معاملے پر طنز کرتے ہوئے اسے ایران کی عسکری طاقت کے خوف سے جوڑ دیا۔
مصنف Rubab Shakeel77K بار پڑھا

ایران کے سرکاری میڈیا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ترکیہ کے دورے کے دوران خفیہ طور پر طیارہ تبدیل کرنے کے معاملے پر طنز کرتے ہوئے اسے ایران کی عسکری طاقت کے خوف سے جوڑ دیا۔
ایرانی سرکاری ٹی وی کے ایک پروگرام میں کہا گیا کہ ٹرمپ کا طیارہ تبدیل کرنا ایران کی فوجی طاقت سے خوف کی علامت ہے اور یہ واقعہ امریکی صدر کے لیے باعثِ شرمندگی بن گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران امریکی خفیہ ادارے کو اطلاع ملی تھی کہ ایئر فورس ون کو کندھے سے فائر کیے جانے والے میزائل سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے، خطرے کو قابلِ اعتبار اور فوری نوعیت کا قرار دیتے ہوئے ٹرمپ کو خفیہ طور پر ایک چھوٹے سرکاری طیارے میں منتقل کیا گیا۔



