World
دنیا کے کئی ممالک میں مکمل اور جزوی سورج گرہن کا نظارہ
دنیا کے کئی ممالک میں رواں سال کے آخری مکمل سورج گرہن کا نظارہ کیا گیا۔
مصنف Sajid Ansari26K بار پڑھا

دنیا کے کئی ممالک میں رواں سال کے آخری مکمل سورج گرہن کا نظارہ کیا گیا۔
اسپین، آئس لینڈ اور گرین لینڈ میں مکمل سورج گرہن کا نظارہ کیا گیا اور دن میں اندھیرا چھانے کا منظر دیکھا گیا۔
اس موقع پر لاکھوں افراد کھلے مقامات پر جمع ہوئے اور خصوصی حفاظتی چشمے پہن کر یہ مناظر دیکھے۔
یورپ میں 1999 کے بعد سے پہلی بار مکمل سورج گرہن کا نظارہ کیا گیا۔
آئس لینڈ کے قریب مکمل سورج گرہن کا دورانیہ 2 منٹ 18سیکنڈ رہا، سورج کو پیرس میں92 فیصد، لندن میں 9 فیصد، برلن میں 85 فیصد گرہن لگا جبکہ کینیڈا اور امریکا کے کچھ حصوں میں بھی جزوی سورج گرہن ہوا۔



