ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) سے وابستہ نیم فوجی تنظیم بسیج کے نئے سربراہ حجت الاسلام حسین طائب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران کے مکمل کنٹرول اور زیرِ انتظام ہے۔
ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق حسین طائب نے کہا کہ آج آپ دیکھ رہے ہیں کہ آبنائے ہرمز ایران کے زیرِ انتظام اور کنٹرول میں ہے اور ہمارا ملک مکمل سیکیورٹی کے ساتھ اپنے راستے پر گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکیوں نے اسلامی انقلاب کی طاقت دیکھ لی ہے، امریکا نے آبنائے ہرمز میں ایک اور جنگ شروع کی، تاہم وہ ناکام رہا۔