World
ایران کیساتھ جنگ سے تنگ آ کر امریکی فوجیوں کی خودکشی کی کوشش
ایران کے ساتھ جنگ سے تنگ آ کر امریکی فوجی خودکشی کی کوشش کرنے لگے۔
مصنف Hassan Shabbar39K بار پڑھا

ایران کے ساتھ جنگ سے تنگ آ کر امریکی فوجی خودکشی کی کوشش کرنے لگے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایران کے خلاف جنگ طویل ہونے سے تنگ آ کر امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے پر تعینات کئی اہلکاروں نے خودکشی کی کوشش کی۔
امریکی میڈیا کے مطابق طویل تعیناتی کے باعث امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن سے متعدد اہلکاروں نے سمندر میں کودنے کی کوشش کی۔
امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ایک اہلکار کی اہلیہ نے بتایا کہ طویل اور مسلسل ڈیوٹی کے باعث ان کے شوہر نے جہاز سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی جبکہ جہاز کے عملے نے کئی اہلکاروں کو ایسا کرنے سے روکا۔
7 ماہ سے سمندر میں موجود یو ایس ایس ابراہم لنکن پر حالات کیسے ہیں؟ امریکی سینیٹر نے جواب طلب کر لیا


