World
عمان: ساحل کے قریب متاثرہ آئل ٹینکر کو بچانے کی کارروائی جاری
عمان کے ساحل کے قریب متاثرہ آئل ٹینکر کو بچانے کے لیے کام جاری ہے۔
مصنف Wajiha Naz63K بار پڑھا

عمان کے ساحل کے قریب متاثرہ آئل ٹینکر کو بچانے کے لیے کام جاری ہے۔
برطانوی بحری سلامتی کی کمپنی ایمبری نے کہا ہے کہ وہ عمان کے ساحل کے قریب تیل بہنے کا سبب بننے والے متاثرہ ٹینکر کیرولین بیزینگی کو بچانے کی کارروائی میں مصروف ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایمبری نے کہا ہے کہ امدادی اور بحری جہاز کارروائی میں معاونت کے لیے روانہ ہو رہے ہیں، جبکہ ماہر اہلکار پہلے ہی ٹینکر پر سوار ہو چکے ہیں تاکہ جہاز کی اندرونی صورتِ حال کا جائزہ لے سکیں اور اس کے کارگو اور جہاز کو مستحکم کرنے کا عمل شروع کیا جا سکے۔
عمان کے قریب آئل ٹینکر سے تیل کا اخراج، کچھ تیل ساحل تک پہنچ گیا


