World
آبنائے ہرمز پر امریکا کا مکمل کنٹرول ہے: ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے پر صورتِ حال ’اچھی سمت میں جا رہی ہے‘ اور امریکی افواج نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
مصنف Naila Abbas52K بار پڑھا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے پر صورتِ حال ’اچھی سمت میں جا رہی ہے‘ اور امریکی افواج نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کا یہ بیان ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کے حال ہی میں کیے گئے دعوے کے بعد سامنے آیا ہے۔
بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ رمضان میں ایران پر مسلط کردہ جنگ کے بعد اب ایک بھی امریکی بحری جہاز خلیج فارس میں موجود نہیں ہے تاہم پاسداران انقلاب نے ایران کی ناکہ بندی کرنے والے امریکی بحری جہازوں کے بارے میں تفصیلات نہیں دیں۔
اب ایک بھی امریکی بحری جہاز خلیج فارس میں موجود نہیں، ترجمان پاسداران انقلاب
پاناما کے جھنڈے والے کارگو جہاز پر میزائل داغے گئے، امریکی سینٹرل کمانڈ


