World
زمبابوے میں کشتی الٹ گئی، 15 افراد ہلاک، 27 لاپتہ
زمبابوے کی کریبا جھیل میں مسافروں سے بھری کشتی الٹنے کے حادثے میں 15 افراد کی جان چلی گئی جبکہ 27 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
مصنف Rubab Shakeel60K بار پڑھا

زمبابوے کی کریبا جھیل میں مسافروں سے بھری کشتی الٹنے کے حادثے میں 15 افراد کی جان چلی گئی جبکہ 27 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
حکام کے مطابق گنجائش سے زیادہ مسافر سوار ہونے اور تیز لہروں کے باعث کشتی الٹ گئی، کشتی میں مسافروں کی کُل گنجائش 90 افراد تھی۔
کشتی میں 114 مسافر، عملے کے 5 ارکان اور کچھ بچے سوار تھے، ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے 77 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔



