World
’پرواز سے پہلے پائلٹ نشے میں محسوس ہو رہا تھا‘، ایئر انڈیا کے مسافر کا بیان
پھوکٹ سے دہلی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز کے پائلٹ سے متعلق ایک مسافر نے سنگین دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پائلٹ پرواز سے قبل نشے میں محسوس ہو رہا تھا، پائلٹ کی آنکھیں سرخ تھیں اور وہ بات کا جواب بھی غیر معمولی طور پر آہ
مصنف Naila Abbas79K بار پڑھا

پھوکٹ سے دہلی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز کے پائلٹ سے متعلق ایک مسافر نے سنگین دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پائلٹ پرواز سے قبل نشے میں محسوس ہو رہا تھا، پائلٹ کی آنکھیں سرخ تھیں اور وہ بات کا جواب بھی غیر معمولی طور پر آہستہ آہستہ دے رہا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کی پرواز اے آئی 2379 میں 137 مسافر اور 8 عملے کے ارکان سوار تھے، 4 اگست کو دورانِ پرواز اچانک طیارہ تقریباً 300 فٹ نیچے آ گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 20 مسافر اور 4 عملے کے ارکان شدید زخمی ہوئے۔
’ہم نے سوچا ہم مر جائیں گے‘، غیر ملکی مسافر نے ایئر انڈیا کی خوفناک پرواز کا احوال بتا دیا
ایئر انڈیا کے مسافر طیارے کو فضا میں شدید جھٹکے، 17 افراد زخمی


