World
جب ٹرمپ کو ترکیہ میں کیٹرنگ ٹرک پر سفر کرنا پڑا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ نیٹو سربراہی اجلاس میں قطر کی جانب سے بطور تحفہ دیے گئے طیارے سے سفر کیا، تاہم واپسی پر ترکیہ سے ایک خفیہ فوجی پرواز کے ذریعے سفر کیا، جس کے بعد نئے طیارے کی سیکیورٹی کے حوالے سے سوالات
مصنف Wajiha Naz50K بار پڑھا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ نیٹو سربراہی اجلاس میں قطر کی جانب سے بطور تحفہ دیے گئے طیارے سے سفر کیا، تاہم واپسی پر ترکیہ سے ایک خفیہ فوجی پرواز کے ذریعے سفر کیا، جس کے بعد نئے طیارے کی سیکیورٹی کے حوالے سے سوالات اٹھنے لگے۔
واشنگٹن پوسٹ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ مبینہ ایرانی قاتلانہ حملے کی دھمکی کے پیشِ نظر امریکی صدر نے خفیہ طور پر ایک متبادل فوجی طیارے کے ذریعے روانگی اختیار کی، جبکہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے یہ کہا جاتا رہا کہ وہ ایئر فورس ون میں سوار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نیٹو سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے انقرہ میں موجود تھے، واپسی پر وہ ابتداء میں کیمروں کی موجودگی میں پرانے ماڈل کے ایئر فورس ون میں سوار ہوئے، بعد ازاں انہیں ایئر پورٹ کیٹرنگ ٹرک کے ذریعے امریکی فضائیہ کے C-32A طیارے میں منتقل کیا گیا۔
ایرانی حملے کے خطرے کے پیشِ نظر ٹرمپ کو طیارہ ایئر فورس ون تبدیل کرنا پڑا
ایرانی ٹارگٹ کلنگ لسٹ میں میرا نام سرِ فہرست ہے: ٹرمپ کا دعویٰ


