World
پابندیوں کی شدت میں اضافہ امریکا کی پالیسی نہیں بلکہ عادت بن چکی ہے، اسماعیل بقائی
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ پابندیوں کی شدت میں اضافہ امریکا کی پالیسی نہیں بلکہ عادت بن چکی ہے، امریکی وزیرِ خزانہ نے اقتصادی پابندیوں کے ذریعے ایران کا 'دم گھونٹنے' پر فخر کا اظہار کیا ہے۔
مصنف Sajid Ansari30K بار پڑھا

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ پابندیوں کی شدت میں اضافہ امریکا کی پالیسی نہیں بلکہ عادت بن چکی ہے، امریکی وزیرِ خزانہ نے اقتصادی پابندیوں کے ذریعے ایران کا 'دم گھونٹنے' پر فخر کا اظہار کیا ہے۔
اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ امریکا کی پابندیوں کے جنون کی ایک واضح مثال ہے، جب بھی واشنگٹن سفارتکاری سے معاملات آگے بڑھانے میں ناکام ہوتا ہے پابندیوں کا سہارا لیتا ہے۔
امریکا آبنائے ہرمز کو کنٹرول کر رہا ہے، ٹرمپ


