World
ہاؤس آف لارڈز کا رکن بننا ذاتی خواہش نہیں، برطانوی آئینی نظام کا تقاضا تھا، انس سرور
برطانیہ کے وزیر تجارت انس سرور نے کہا ہے کہ ہاؤس آف لارڈز کی رکنیت قبول کرنے کے باوجود وہ اب بھی اپنے اس دیرینہ مؤقف پر قائم ہیں کہ اس ایوان کو ختم کرکے اس کی جگہ جمہوری بنیادوں پر منتخب دوسرا ایوان قائم کیا جانا چاہی
مصنف طاہر انعام شیخ97K بار پڑھا

برطانیہ کے وزیر تجارت انس سرور نے کہا ہے کہ ہاؤس آف لارڈز کی رکنیت قبول کرنے کے باوجود وہ اب بھی اپنے اس دیرینہ مؤقف پر قائم ہیں کہ اس ایوان کو ختم کرکے اس کی جگہ جمہوری بنیادوں پر منتخب دوسرا ایوان قائم کیا جانا چاہیے۔
ایک انٹرویو میں انس سرور نے کہا کہ ہاؤس آف لارڈز کا رکن بننا ان کی ذاتی خواہش نہیں بلکہ برطانیہ کے آئینی نظام کا تقاضا تھا، کیونکہ وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے ہر وزیر کے لیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں، ہاؤس آف کامنز یا ہاؤس آف لارڈز، میں سے کسی ایک کا رکن ہونا ضروری ہوتا ہے۔



