بھارت کے شہر بنگلورو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے 5 اسٹار ہوٹل میں کمرہ بک کیا اور پھر اپنی 2 بیٹیوں کو قتل کر کے خودکشی کرنے کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق 2 بچیاں ایک بستر پر مردہ حالت میں پائی گئیں، جبکہ ان کا والد فائیو اسٹار ہوٹل کے بیت الخلاء میں شدید زخمی حالت میں ملا، جسے ہوٹل کے سیکیورٹی عملے نے فوری اسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کی کوشش کرنے والے شخص کی شناخت 40 سالہ ایس جی عمران کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ان کی بیٹیوں کی عمریں 10 اور 5 سال کی تھیں۔